• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب نے زرداری ہاؤس کے انچارج کی ضمانت کے کیس میں جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت جعلی بینک اکائونٹس کیس میں زرداری ہائوس کے انچارج امجد اخلاق کی عبوری ضمانت کے کیس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے۔ جواب میں نیب نے امجد اخلاق کی عبوری ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امجد اخلاق نے آصف زرداری کو جعلی اکائونٹس کے ذریعے فائدہ پہنچایا اور اس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ امجد اخلاق کسی غیر معمولی ریلیف کے مستحق نہیں ہیں۔

تازہ ترین