• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ،زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا، تعداد 33 ہو گئی

لاہور /لیہ (آئی این پی ) لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 ہو گئی۔ جناح ہسپتال میں لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے والا ایک اور 35 سالہ شخص اشرف دم توڑ گیا۔ زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 33 ہو گئی جبکہ 8 مریض ابھی بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر میڈیکل بورڈ بنایا گیا ہے جو ان مریضوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ حکام کے مطابق مزید قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
تازہ ترین