• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے: عدنان صدیقی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

عدنان صدیقی نے بالی ووڈ اداکار رشی کپور کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اُن کی یادگار تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر رشی کپور کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ وہ آدمی تھے جو اپنی زندگی کے آخری لمحے تک جوان رہے۔‘

انہوں نے رشی کپور کی اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’وہ جو زندگی سے پیار کرتے تھے، اب تک کے سب سے زیادہ دلکش رومانٹک ہیرو تھے۔‘

عدنان صدیقی نے مزید لکھا کہ ’رشی کپورصاحب! آپ بےشک اس دنیا سے چلے گئے ہیں لیکن آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

تازہ ترین