• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کپور کی پہلی برسی پر بیٹی کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور کی جانب سے اپنے والد کی پہلی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام سامنے آیا ہے۔

ردھیما کپور نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے جس میں ایک تصویر اُن کے بچپن کی ہے جبکہ دوسری تصویر رشی کپور کی موت سے پہلے کی ہے۔


رشی کپور کی بیٹی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اگر میں آپ کو دوبارہ سُن سکوں تو مجھے ایک بار مُشک کہنا۔‘

ردھیما کپور نے لکھا کہ ’آپ کو کبھی فراموش نہیں کیا گیا اور نہ ہی کبھی کریں گے۔‘

بالی ووڈ اداکار کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ ہمارے دلوں کے قریب ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’جب تک کہ ہم دوبارہ ملاقات نہ کریں تب تک چلیں اور اپنی زندگی میں ہماری رہنمائی کریں۔‘

آخر میں ردھیما کپور نے لکھا کہ ’میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی۔‘

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

تازہ ترین