• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رشی کے بعد زندگی بس چل رہی ہے: نیتو کپور کا جذباتی پیغام

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نیتو کپور نے اپنے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

نیتو کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر رشی کپور کے ہمراہ لی گئی اپنی نایاب تصویر شیئر کی ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی اس پوسٹ کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’گزشتہ سال ہمارے لیے غم اور افسردگی بھرا گُزرا کیونکہ ہم نے اپنے پیاروں کو کھویا۔‘

اُنہوں نے اپنے شوہر رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک دن ایسا نہیں گزرا جب ہم نے رشی کے بارے میں گفتگو نہ کی ہو اور اُس کی یاد تازہ نہ کی ہو۔‘

نیتو کپور نے لکھا کہ ’رشی کی داستانوں سے سارا سال ہمارے لبوں پر مسکراہٹ رہی، وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم نے قبول کیا زندگی اس کے بغیر کبھی ایک جیسی نہیں ہوگی لیکن زندگی چلتی رہے گی۔‘

واضح رہے کہ دُنیا بھر میں مشہور بھارتی لیجنڈری اداکار رشی کپور نے گزشتہ سال 30 اپریل کی صبح ممبئی کے این ایچ رلائنس اسپتال میں زندگی کی آخری سانسیں لیں۔

رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی اور اِس جوڑی نے ایک ساتھ 12 فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

رشی کپور اور نیتو کپور کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، اُن کی بڑی بیٹی ردھیما کپور ہیں جبکہ بیٹا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ہے۔

تازہ ترین