• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم سلطنت عثمانیہ پر بننے والی مشہورِ زمانہ تاریخی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’عبدالرحمٰن الپ‘ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جلال آل نے پاکستانی اداکار فیروز خان کے لیےسوشل میڈیا پر خصوصی پیغام دیا ہے ۔

ترک اداکار جلال آل ان دنوں مشرقی افریکا کے ملک تنزانیہ کے دورے پر ہیں ، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر تنزانین بچوں کے ہمراہ پاکستانی معروف اداکار فیروزخان کے لیے ایک ویڈیو پیغام شئیر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں جلال آل نے فیروز خان کے ساتھ تنزانیہ کاایک دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلال نے فیروز سے کہا کہ ’اسلام وعلیکم ، فیروز خان میرے بھائی ۔ میرے بھائی تنزانیہ سے میرا سلام، فیروز خان انشاءاللہ تم بھی اگلی بار میرے ساتھ آؤ گے، انشاءاللہ ہم دونوں ساتھ افریقہ آئیں گےاور یہاں پھول نچھاور کریں گے۔ اللہ کہ امان میں رہو ، میں تم سے محبت کرتا ہوں ۔‘

اپنی بات ختم کرتے ہوئے جلال آل نے کہا کہ ' پاکستان کو میرا سلام' ۔

ترک اداکار جلال آل کی جانب سے ملنے والی اس محبت پر فیروز خان نے بھی جلال آل کا شکریہ اداکیا۔

تازہ ترین