• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا الزام، گریمی ایوارڈز کیلئے نامزدگی کا ضابطہ تبدیل

موسیقی کی دنیا کے بڑے ایوارڈ ’گریمی‘ پر کرپشن کے الزامات لگنے کے بعد منتظمین نے نامزدگی کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

موسیقی کی دنیا میں موسیقاروں و گلوکاروں کی کامیابی کے اعتراف میں امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موجود ریکارڈنگ اکیڈمی کی جانب سے یہ ایوارڈ دیا جاتا ہے۔  

تاہم الزامات لگنے کے بعد ریکارڈنگ اکیڈمی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ اکیڈمی پر نامزدگی کے عمل میں دھاندلی اور کرپشن کے الزامات لگے ہیں۔ 

اس میں کہا گیا کہ آئندہ سال کے لیے اکیڈمی کے تمام 11 ہزار سے زائد ووٹرز کاغذات نامزدگی اٹھائیں گے، جبکہ اب کاغذاتِ نامزدگی کا فیصلہ انڈسٹری کے چند ماہرین کے ہاتھوں سے نہیں ہوگا جو کہ کمیٹیاں چلایا کرتے تھے۔ 

کمپنی کے قائم مقام صدر اور سی ای او ہاروی مینسن جونیئر کا کہنا تھا کہ ’یہ سال ریکارڈنگ اکیڈمی کے لیے بے مثال تبدیلی کا سال رہا ہے، مجھے خوشی ہے کہ ہم اکیڈمی کی ترقی کو ایوارڈ پراسس میں ترقی کو جاری رکھنے کے قابل ہیں۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ ایوارڈ کے طریقہ کار کی سالمیت کی حفاظت اور اسے مزید بہتر بنانے کے لیے ہمیں میوزک کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے۔

تازہ ترین