• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زلفی بخاری کا کامیاب مزدور پروگرام کا اعلان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کامیاب مزدور پروگرام کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں زلفی بخاری نے کہاکہ مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے ’کامیاب مزدور‘ پروگرام شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت ہنرمند مزدوروں کو کاروبار کے لیے آسان شرائط پر قرضے دیے جائیں گے۔


زلفی بخاری نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اوورسیز لیبر کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین