• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی، سندھ حکومت نے 58 مسافر گاڑیاں پکڑلیں

کورونا ضوابط کی خلاف ورزی، سندھ حکومت نے58 مسافر گاڑیاں پکڑلی
فوٹو: فائل

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کی ہدایت پر کورونا ضوابط (ایس او پیز) کیخلاف ورزی پر بس ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

صوبائی وزیر کی ہدایت پر کارروائی کی دوران 58 مسافر گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔

صوبائی وزیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ حکومت نے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے۔


انہوں نے مزید کہاکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ہیں۔

پابندی کی خلاف ورزی پر حیدرآباد، سکھر، شکارپور میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرادی گئی جبکہ شکارپور میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر3 مسافر گاڑیوں کو تحویل میں لےکر 5 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، لاڑکانہ میں 5 گاڑیاں تحویل میں لےکر 5 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق حیدرآباد میں بدین اسٹاپ کو مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 18 گاڑیوں کو تحویل میں لےکر ڈرائیورز پر 80 ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسی طرح سکھر میں بس ٹرمینل پر 32 مسافر گاڑیوں کا چالان کر کے ٹرمینل کو بند کرادیا گیا اور 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین