• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے ٹوئٹر صارفین کو کیا جواب دیا؟

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت تنقید کرنے والے 2 ٹوئٹر صارفین کو آئینہ دکھادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر صارفین نے کنگنا رناوت پر کورونا سے پیدا صورتحال میں ضرورت مندوں کی پریانکا چوپڑا اور عالیہ بھٹ جیسی مدد نہ کرنے کا الزام لگایا۔

ٹوئٹر صارف نے کنگنا رناوت پر بھارتی عوام کی مدد کے بجاے حکمران جماعت بی جے پی کی امیج بلڈنگ پر توجہ مرکوز الزام لگایا اور کہا کہ یہ طرز عمل اس بات کا عکاس ہے کہ حکومت بحران سے نمٹنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


کنگنا رناوت نے جواباً عرض کیا کہ کورونا سے متاثرہ بھارتیوں کی مدد کے لیے سوشل میڈیا واحد ذریعہ نہیں ہے، میں بستر، دوائیں، ویکسین اور آکسیجن سے لوگوں کی مدد کررہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پروفیشنل اور ذاتی حلقے میں بہت سے لوگ ہیں، جو مدد کے لیے فون کررہے ہیں، میں ان کی مدد تشہیر کے لیے نہیں کررہی۔

اس جواب پر ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہاکہ آپ کی بات اُن لوگوں کے لیے سمجھنا مشکل ہے جو جانتے ہیں کہ آپ جیسے مشہور لوگ دوسروں کی مدد بھی ذاتی تشہیر کیے بغیر نہیں کرتے۔

کنگنا رناوت نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مدد سے پہلے ضرورت مند کی تصدیق کرنا ضروری ہے، ہم سے دھوکے باز آکسیجن اور بستر لیتے ہیں، آگے بلیک میں بیچ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں مسلسل ضرورت مندوں کے لیے اپنے دوستوں اور خاندان کے لوگوں سے فون پر رابطے میں ہوں، میرا بھائی بھی گزشتہ کئی ہفتوں سے عملی طور پر کام کررہا ہے۔

تازہ ترین