پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزدوروں کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ فوائد جو پہلے صرف صنعتی مزدوروں کو ملا کرتے تھے، اب نجی و زرعی شعبے اور سیلف ایمپلائیڈ سمیت تمام مزدوروں کو مہیا کئے جائیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مزدوروں کیلئے خدمات کی روایت جاری ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ 2021 کے یوم مزدور پر سندھ حکومت نے بینظیر مزدور کارڈ کا اجرا کیا ہے۔