کراچی(اسٹاف رپورٹر، آئی این پی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ حکومت ملک کے محنت کش طبقے کیلئے تباہی ثابت ہوئی، گزشتہ ڈھائی برسوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیا گیا ہے۔مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر بلال بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریہ کا سنگِ بنیاد ہے، مزدوروں کیلئے ہزاروں مکانات پر مبنی مزدور کالونیاں بھی تعمیر کی گئیں، سلیکٹڈ حکومت نے صرف بیروزگاری اور غربت کو بڑھایا ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ اڑھائی سالوں میں لاکھوں افراد کو بیروزگار اور غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے ہیں، پیپلز پارٹی مزدوروں اور محنت کش طبقات کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ علاوہ ازیں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم مزدور کے پرمحنت کشوں کو صحت و تعلیم کی سہولیات دینے کے لیے نادرا کے اشتراک سے بے نظیر مزدور کارڈ کا اجراء کردیا ہے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے زراعت اور انڈسٹریل سیکٹر کو ترقی دی انھوںنے ای او بی ائی صوبے کو دینے کا مطالبہ کیا ۔محکمہ محنت سندھ کے تحت محنت کشوں میں بے نظیر مزدور کارڈ کی تقسیم کی تقریب وزیر اعلی ہائوس میں ہوئی ہے۔