• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں ومحنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے یوم مئی پر اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مزدوروں اور محنت کشوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ مزدور کی عزت نفس کی بحالی اوراجرت کی بروقت ادائیگی ہی اصل نیکی ہے۔ ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کو مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کے مسائل کا ادراک ہے،وزیراعظم عمران خان مزدوراوردیہاڑی دار طبقے کیلئے دلی طور پرفکر رکھتے ہیں‘ ایسے طبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم کا مشن ہے‘مزدوروں کی تحریک ہر طرح کے امتیازات ‘ جبر اور حقوق کی پامالی کے خلاف جدوجہد کیلئے مشعل راہ ہے ‘ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا احساس پروگرام محنت کشوں کیلئے ان کی پالیسیوں کی عکاسی ہے‘ وزیراعظم پاکستان حقیقی معنوں میں غریبوں کی زندگیوں میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں،وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ محنت کش کی ترقی اور اس کے حقوق کا تحفظ ہی معاشرے کی اجتماعی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ضامن بن سکتا ہے۔ مزدوروں اور پسے ہوئے طبقات کی زندگی میں تبدیلی لانا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، احساس پروگرام اور ہاؤسنگ شعبے کی ترقی کے اقدامات وزیراعظم عمران خان کا مزدوروں سے دلی وابستگی کا پختہ ثبوت ہے۔
تازہ ترین