آئرلینڈ میں کورونا سے ایک اور موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4906 تک پہنچ گئی۔
ڈبلن سے آئرلینڈ کے محکمہ صحت کے مطابق آئرلینڈ میں کورونا کے 569 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 49 ہزار 838 ہوگئی ہے۔
آئرش محکمہ صحت نے بتایا کہ ملک کے اسپتالوں میں کورونا کے 127مریض موجود ہیں ان میں سے41 آئی سی یو میں داخل ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ میں کورونا ویکسین کی اب تک 1.59 ملین خوراکیں دی جاچکی ہیں۔