آج سندھ میں کورونا کے 888 نئے کیسز رپورٹ، نو افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 888 نئے کیسز رپورٹ، نو افراد انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 16469 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 888 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد 4667 ہوچکی ہے۔ جبکہ آج مزید 444 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جس کے بعد اب صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 265276 ہوچکی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اب تک 3667984 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور اب تک 285625 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت 15682 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 15052 گھروں میں، 6 آئسولیشن سینٹرز میں اور 624 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 586 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 888 نئے کیسز میں سے 230 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں  ضلع شرقی 115، ضلع جنوبی 54، ضلع وسطی39، ضلع غربی 11، کورنگی 7 اور ملیر سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 


جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے حیدرآباد 200، قمبر61، مٹیاری 51، عمرکوٹ 39، سجاول 33، گھوٹکی 31، شکارپور31، لاڑکانہ 29، جامشورو 25، خیرپور 20، نوشہرو فیروز 20، شہید بینظیرآباد 19، سکھر 19، ٹھٹہ 18، ٹنڈو محمد خان 14، دادو 12، ٹنڈوالہیار 6، میرپور خاص5، سانگھڑ 2 اور جیکب آباد سے1 کیس سامنے آیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید