• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو 621 میگاواٹ زیادہ بجلی دی جارہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اسدعمر نے کہا ہے کہ اس سال کراچی کو 621میگاواٹ زیادہ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔اتوارکو اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا تین سال میں دو ہزار میگاواٹ کا اضافہ کریں گے‘اب نتائج ملنا شروع ہوگئے ہیں۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق اسدعمر کا کہناتھاکہ پچھلے سال 30اپریل کو کراچی میں 2,559میگاواٹ بجلی سپلائی ہو رہی تھی. اس سال 30 اپریل کو کراچی میں 3,180میگا واٹ سپلائی کی گئی یعنی 621 میگاواٹ زیادہ۔ پچھلے سال وعدہ کیا تھا کہ 3سال میں 2000میگاواٹ سپلائی کا اضافہ کریں گے. ان فیصلوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے۔

تازہ ترین