• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(نمائندہ جنگ)لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں ایک خاتون نے بیک وقت 5بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، خاتون اور بچے صحت مند ہیں۔ ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو پانچوں لڑکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 5بچوں کو بیک وقت جنم دینے والی خاتون کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے، بچے اور ماں صحت مند ہیں۔ترجمان اسپتال کے مطابق ایل آر ایچ کا گائنی یونٹ ماں اور پانچوں بچوں کو طبی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

تازہ ترین