• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس پر قابو پانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

آگ اتنی شدید تھی کہ اسے بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 150 اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔

آگ بجھانے کے دوران فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی تباہ اور 4 فائر فائٹرز شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

تازہ ترین