• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ چند ہفتے پاکستان کے لیے نازک ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ احتیاط کی ضروت ہے، آئندہ چند ہفتے پاکستان کےلیے نازک ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کورونا نے ایک سال گزر جانے کے بعد بھی عالمی دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب روزانہ کیسز 9 لاکھ سے بڑھ رہے ہیں جبکہ 2021  میں روزانہ اموات 15 ہزار سے تجاوز کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ احتیاط کی ضرورت زیادہ ہے، پاکستان کے لئے آئندہ چند دن بہت نازک ہیں۔


دوسری جانب کورونا وائرس کی نئی اقسام کی روک تھام کے لیے پاکستان نے ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور افغانستان میں موجود پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین