• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے دوستوں کے ساتھ ہیلز پہن کر گوکارٹنگ کرلی۔

گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے دوستوں کے ساتھ لی گئی کچھ نئی تصاویر شئیر کی ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں آئمہ بیگ کو اُن کے دوستوں کے ہمراہ گوکارٹنگ کلب میں دیکھا جاسکتا ہے۔

آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’اُنہوں نے ہیلز پہن کر گوکارٹنگ کی۔‘

گلوکارہ نے اپنے اس تجربے کے بارے میں بتایا کہ’یہ بہت ہی برا خیال تھا اور ایک ناخن بھی ٹوٹ گیا۔‘

آئمہ بیگ کی ان تصویروں کو ان کے مداحوں کے جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور گلوکارہ کے ہیلز پہن کر گوکارٹنگ کرنے کے خیال کے بارے میں تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں گلوکارہ آئمہ بیگ نے اداکار شہباز شگری کے ساتھ اپنی منگنی کی تصدیق کی تھی۔

آئمہ بیگ گلوکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوا چکی ہیں جبکہ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے شہباز شگری ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کرتے ہیں، شہباز شگری کی شادی اداکارہ عائشہ لینیا سے ہوئی تھی تاہم ان کے درمیان جون 2018 میں طلاق ہوگئی۔

تازہ ترین