• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی واپسی کیلئے چارٹرڈ پروازیں نہیں ہیں، چیف کرکٹ آسٹریلیا

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نے کہا ہے کہ ان کے پاس اپنے کھلاڑیوں کو بھارت سے واپس آسٹریلیا لانے کے لیے اس وقت چارٹرڈ طیاروں کے استعمال کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ 

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز کے ساتھی کھلاڑی ورون چکراورتھی اور سندید واریئر کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے۔ 

خیال رہے کہ ان کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کلکتہ نائٹ رائیڈر اور رائل چیلنجرز بنگلور کا میچ بھی ملتوی کردیا گیا تھا۔ 

واضح رہے کہ بھارت میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کیسز کے باعث آسٹریلوی کھلاڑی کرس لین نے کرکٹ آسٹریلیا سے درخواست کی تھی کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بھارت سے نکالنے کے لیے چارٹرڈ طیاروں کا بندوبدست کیا جائے۔ 

تاہم اب کرکٹ آسٹریلیا کے چیف نک ہوکلے نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ابھی ان کے پاس چارٹرڈ طیارے چلانے کی کوئی تجویز موجود نہیں ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ ابھی ہم آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن، کھلاڑیوں اور بی سی سی آئی سے رابطے میں ہیں، اور صورتحال کو بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں سے متعلق جلد فیصلے لیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ اس حوالے سے آسٹریلوی وزیراعظم بھی کہہ چکے ہیں کہ بھارت میں موجود آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اپنی واپسی کے انتظامات خود کرنے ہوں گے۔ 

تازہ ترین