• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کے دعوے بس دعوے ہی رہے


گوجرانوالہ میں ڈی ایچ کیو میں سو فیصد وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں سے بھرنےکے باوجود اضافی وینٹی لیٹر مہیا نہیں کیے گئے، گزشتہ روز وزیر صحت یاسمین راشد نے وینٹی لیٹرز والی ایمبولینسز بھیجنےکی خبر دی تھی۔

ڈی ایچ کیو اسپتال میں وینٹی لیٹرز 100 فیصد مریضوں سے بھرنے کے  معاملے پر اسپتال میں وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھانے کے دعوے بس دعوے ہی رہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک ایک بھی اضافی وینٹی لیٹر نہیں مل سکا، لاہور سے بھجوائے گئے وینٹی لیٹر یا ایمبولینس اسپتال نہیں پہنچیں، ریسکیو 1122 سے پانچ موبائل وینٹی لیٹر مانگے تھے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ اسپتال ایسوسی ایشن سے10 وینٹی لیٹر مانگے گئے تھے، ریسکیو اور پرائیویٹ اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز ابھی تک نہیں پہنچے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کے بھجوائے گئے 10 خراب وینٹی لیٹرز بھی ٹھیک نہیں کروائے گئے، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 105 مریض زیر علاج ہیں، وینٹی لیٹرز کی عدم دستیابی سے مریضوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔

تازہ ترین