• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے واپسی پر پابندی، مائیکل سلیٹر اپنے وزیراعظم پر برس پڑے

بھارت سے آسٹریلوی شہریوں کی وطن واپسی پر عائد پابندی کے فیصلے کے بعد سابق آسٹریلوی کھلاڑی اور موجودہ کمنٹیٹر مائیکل سلیٹر اپنے وزیراعظم پر برس پڑے۔ 

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مائیکل سلیٹر نے لکھا کہ ’اگر ہماری حکومت آسٹریلوی شہریوں کی حفاظت کے لیے فکر مند ہوتی تو وہ ہمیں واپس اپنے گھر آنے دیتی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بدنامی کا باعث ہے، آپ لوگوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔‘

انھوں نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی ہمت کیسے ہوئی ہمارے ساتھ اس طرح کا رویہ رکھنے کی، ملک میں قرنطینہ نظام حل کرنے کے بارے میں آپ کا اپنے متعلق کیا خیال ہے؟

خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے بھارت سے پروازوں کی براہِ راست آمد پر پابندی لگائی تھی۔ 

آسٹریلوی حکومت نے پابندی لگاتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ بھارت سے آسٹریلیا آنے والوں کو پانچ سال تک قید اور 66 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین