• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی مراعات کی تفصیلات،درخواست گزار سے دلائل طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر/صباح نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی 2013 تا 2018 سرکاری مراعات کی تفصیلات سے متعلق درخواست گزار کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کردی۔رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن قانون میں ترمیم سے صدر کو روکنے کی استدعا پر عدالت برہم ہوگئی۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بنچ کے روبرو وزیر اعظم عمران خان کی 2013 تا 2018 سرکاری مراعات کی تفصیلات سے متعلق 79 سالہ بزرگ شہری سیر محمد چشتی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا یہ بتائیں، آرڈیننس کے اجرا سے صدر، چیئرمین سینیٹ کو کیسے روک سکتا ہے؟یہ درخواست بنا کر دے کون رہا ہے آپ کو؟ یہ عدالتوں کا وقت ضائع کرنے والی بات ہے۔

تازہ ترین