سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صوبائی مشیر اطلاعات اور اے سی سیالکوٹ کے معاملے کی خود انکوئری کریں گے۔ فردوس عاشق نے بتایا کہ عوامی استحصال پر وزیر اعلی نے ناپسندگی کا اظہار کیاہے جبکہ چیف سیکرٹری کو بھی واقعے کے حقائق مسخ کر کے بتائے گئے، انہوں نے نازیبا لفظ کے استعمال کو بھی نامناسب قرار دیا۔قبل ازیں فردوس عاشق نے وزیر اعلی پنجاب کو واقعے کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور سیالکوٹ رمضان بازارمیں ناقص اشیا خورد نوش کی شہریوں کو فراہمی کے حوالے سے بھی بتایا۔