• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا، ہالی ووڈ اسٹارز نے مدد کی اپیل کردی

بھارت میں کورونا کی خراب صورتحال پر ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی آواز اٹھادی۔

ہالی ووڈ اداکارہ ریس ودرسپون اور گلوکارہ کیٹی پیری کی جانب سے بھارت کی مدد کی اپیل سامنے آئی ہے۔

کیٹی یپری نے انسٹاگرام پر لکھا کہ آپ لوگوں نے بھارت میں کورونا کی صورتحال کے بارے میں سنا ہوگا جہاں اس بیماری کے کیسز کی تعداد روزانہ ایک نیا ریکارڈ بنارہی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اسپتالوں نے آکسیجن اور دیگر سہولیات کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کو اسپتال کے باہر مرتا دیکھ رہے ہیں۔


کیٹی پیری نے اپنے اکاؤنٹ پر امداد دینے کے لئے تفصیلات بھی شیئر کیں۔

کیٹی پیری کے علاوہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ریس ودرسپون نے بھی بھارت کی امداد کے لئے اپیل کی ہے۔ اس کے علاوہ بھارت کی شوبز شخصیات بھی فنڈز اور طبی سہولیات فراہم کر کے کورونا متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔

تازہ ترین