• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں

دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ایک ارب 16 کروڑ خوراکیں لگائی جا چکیں۔ اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب تیتیس کروڑ ہے۔

دو مئی تک کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے نصف خوراکیں صرف تین ملکوں چین، امریکا اور بھارت میں لگائی گئی ہیں۔ دنیا کے ترقی یافتہ ملکوں میں لوگ بڑھ چڑھ کر کورونا ویکسین لگوا رہے ہیں۔

کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے چین دنیا بھر میں سب سے آگے ہے جہاں اب تک کورونا ویکسین کی 27 کروڑ 53 لاکھ خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

امریکا میں اب تک 24 کروڑ 55 لاکھ 90 ہزار کورونا ویکسین دی جا چکی ہیں جبکہ بھارت میں کورونا کی 15 کروڑ بیالیس لاکھ خوراکیں لگوائی جا چکی ہیں۔ برطانیہ میں 4 کروڑ 98 لاکھ اور برازیل میں 4 کروڑ اکتیس لاکھ کی تعداد میں کورونا ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

جرمنی میں 3 کروڑ ایک لاکھ، ترکی میں 2 کروڑ تیس لاکھ، فرانس میں 2 کروڑ 22 لاکھ اور اٹلی میں 2 کروڑ 7 لاکھ کورونا خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ 

تازہ ترین