• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں PTI والے غلط فہمی کا شکار ہو کر سیٹ ہار گئے، منظور وسان

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے غلط فہمی کا شکار ہو کر کراچی میں سیٹ ہار گئے، دوبارہ الیکشن کرایا جائے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔

سندھ ہائیکورٹ آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ 1970ء میں پیپلز پارٹی نے 8 سے 15 سیٹیں جیتی تھیں، 1988ء الیکشن میں بھی پی پی نے ایم کیو ایم سے مقابلہ کیا تھا۔

منظور وسان نے کہا کہ اس وقت بھی ایم کیو ایم کا اپنا کوئی اتنا ووٹ نہیں تھا وہ تو دہشت کے زور پر ووٹ حاصل کرتی تھی۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اگنور کیا جا رہا ہے،پی پی میں سندھی، اردو ،پٹھان تمام زبانیں بولنے والے لوگ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بھی غلط فہمی تھی کہ ان کی پوزیشن ہے، ان کی جیت ہے۔

منظور وسان کا کہنا تھا کہ 2021 ء خطرناک سال ہے۔

تازہ ترین