• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں اُنہیں ترکی میں واقع تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی سپر اسٹار، ماڈل و یوٹیوبر صبا قمر آج کل ترکی میں موجود ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں۔


صبا قمر کی جانب سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں وہ  کسی فیشن آئیکون سے کم نہیں لگ رہی ہیں ۔

صبا قمر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر چند خوبصورت اسٹوریز بھی شیئر کی گئی ہیں جس میں انہیں مسجد آیا صوفیہ میں نہایت احترام کے ساتھ عبایا میں حجاب کے ساتھ  بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صبا قمر کی یہ خوبصورت اسٹوریز انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو ر ہی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین