• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپریل میں سیمنٹ کی کھپت 49 لاکھ میٹرک ٹن سے زیادہ رہی، اے پی سی ایم اے

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے ) کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں سال اپریل میں سیمنٹ کی کھپت تقریبا ساڑھے 49 لاکھ میٹرک ٹن رہی ہے۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق رمضان المبارک میں تعمیراتی سرگرمیاں محدود ہوجاتی ہے لیکن اس کے باوجود اپریل میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 24 فیصد بڑھ کر 40 لاکھ 6 ہزار میٹرک ٹن رہی۔

اپریل میں سیمنٹ کی برآمدات بھِی تقریبا 250فیصد بڑھ کر 8 لاکھ 77 ہزار میٹرک ٹن رہی۔

اپریل کے اعداد شامل کرلینے کے بعد رواں مالی سال کے ابتدائی 10 مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت 4 کرور 82 لاکھ 74 ہزار میڑک ٹن رہی۔

سیمنٹ کی مقامی کھپت 10 مہینوں میں 19 فیصد بڑھ کر 4 کروڑ 2 لاکھ ٹن اور سیمنٹ کی برآمدات 20 فیصد بڑھ کر 80 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن ہے۔

ترجمان اے پی سی ایم اے نے حکومت سے سیمنٹ انڈسٹری کو مراعاتی پیکیج دینے کی سفارش کی ہے۔

پیداواری لاگت بڑھنے سے سیمنٹ انڈسٹری کم مارجن پر کام کررہی ہے۔

ترجمان نے کوئلے کی درآمد پر عائد محصولات کم کرنے کی سفارش کی ہے۔

تازہ ترین