• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، لیاقت آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق درخواست، اسسٹنٹ رجسٹرار طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کےجسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لیاقت آباد میں تجاوزات ہٹانے کے متعلق درخواست پر کورٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کو طلب کر لیا، تجاوزات ہٹانے کے متعلق درخواستوں کی سماعت کے موقع پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ڈائریکٹرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد محمد رقیب کو گرفتار کرکے پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا،اس موقع پر متعلقہ تھانے کے نمائندے نے پیش ہوکر عدالت کو بتایا کہ ڈائریکٹرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی لیاقت آباد محمد رقیب کے وارنٹ گرفتاری کل ہی موصول ہوئے ہیں اس لیے تعمیل کرنے میں تاخیر ہوئی ہے،سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی عملے نے وارنٹ کا اجراءہی تاخیر سے کیا ہے، دوران سماعت درخواست گزار کے وکلاءنے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ذمہ داری ڈائریکٹر لیاقت آباد پر عائد ہوتی ہے اور ڈائریکٹر لیاقت آباد کسی کی بات نہیں سن رہے ہیں جبکہ لیاقت میں تجاوزات ہٹانے کے لیے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے بعد ازاں عدالت نے کورٹ اسسٹنٹ رجسٹرار کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین