ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کو القدس ریلی میں شر کت کی دعوت
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کو القدس ریلی میں شر کت کی دعوت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت المسلمین اور آئی ایس او کے مشترکہ وفد نےایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور انہیں 7مئی جمعے کو القدس ریلی میں شر کت کا دعوت نامہ دیا اور ریلی میں شرکت کر کے اسے کامیاب بنانے کی درخواست کی،اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ یہ ریلی گزشتہ کئی دہائیوں سے نکالی جا رہی ہے جس سے القدس کی آزادی کی راہ ہموار کرنے میں مدد ملتی ہے آپ لوگوں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان اور علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد بھی موجود تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید