• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے اپنے بیٹے سلطان کو سب سے بہترین دوست قرار دے دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے ہر دل عزیز اداکار فیروز خان نے اپنا سب سے بہترین دوست اپنے بیٹے سلطان خان کو قرار دے دیا ہے۔اداکار فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنےننھے بیٹے سلطان خان کی تصویر پوسٹ کی ہے۔فیروز خان نے بیٹے سلطان خان کی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ میرے ننھے فرشتےکو اپنی دعا میں یاد رکھیں۔رات یہ 2 سال کا ہو گیا۔اداکار نے سلطان خان کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ محمد سلطان خان ، اللہ آپ کو کامیاب کرے۔دوسری جانب اداکار فیروز نے بیٹےکے ساتھ اپنے رشتے کے بارے میں لکھا کہ تم اپنے ڈیڈ کے بیسٹ فرینڈ ہو۔اس سے قبل علیزے سلطان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی۔علیزے سلطان کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے ساتھ اُن کا بیٹا بھی موجود ہیں جس کا چہرہ اموجی سے چھپایا ہوا ہے۔فیروز خان کی اہلیہ نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میں نے اللہ سے ہمیشہ دعا کی ایک حفاظت کرنے والے مرد کی، اور اس دعا کو اللہ نے مجھے بیٹا نواز کر پورا بھی کیا۔یادرہے کہ اداکار فیروز خان نے اپنی پوسٹ میں اہلیہ علیزہ فاطمہ سے علیحدگی کی وجہ بتانے کے لیے انتہائی مبہم انداز اختیار کیا تھا۔اداکار فیروز خان نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر بیٹے سلطان کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے ’فور ایور ون‘ یعنی ہمیشہ کا ساتھ، کا کیپشن استعمال کیا البتہ ایک ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان کا یہ کیپشن تبدیل شدہ ہے۔فیروز خان نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر کے ہمراہ یہ لکھا تھا کہ ’’اگر اسے بچے پسند نہیں، تو ہم پارٹی نہیں کرسکتے‘‘۔ جو بعد ازاں انہوں نے ڈیلیٹ کردیا۔

تازہ ترین