• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے، عبدالاعلیٰ درانی

بریڈفورڈ(پ ر)ممتاز عالم دین و خطیب مولانا عبدالاعلی درانی نے ماہ رمضان کاسبق کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک ہمدردی اور خیر خواہی کا مہینہ ہے، رمضان المبارک تقویٰ وپاکیزہ اعمال کی تربیت کامہینہ ہے۔غیر مسلم تاجرحضرات رمضان کے آغاز میں مسلمانوں کیلئے اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں نہایت کم کرکے سیل لگا دیتے ہیں، چھوٹے سے چھوٹے ٹاؤن کی تمام مارکیٹوں میں رمضان سیل لگ جاتی ہے جبکہ ہمارے اسلامی ملک میں عام دنوں میں ساٹھ روپے کلو والے لیموں چار سو روپے تک بیچے جاتے ہیں اور یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ غریبوں کیلئے ذرا بھی ہمدردی نہیں ہے ، انہوں نے کہالمبے لمبے روزے، لمبی لمبی تراویح ، ساری ساری رات کا قیام ، تین تین چار چار قرآن پاک کی تکمیل سفر عمرہ کااہتمام بلاشبہ بڑی نیکیاں ہیں، لیکن اس نیکی کا آپ کے غریب بھائیوں ، مالی طور پر کمزورپڑوسیوں ، آپ کے ملازموں ، آپ کے ہسپتال کے مریضوں ، آپ کی مسجد کے نمازیوں ، اماموں ، خطیبوں، خادموں اور موذنوں کوکیافائدہ ہوا؟ ،مولاناعبدالاعلیٰ نے کہا ہمیں اپنا اجتماعی رویہ بدلنا ہوگا تاکہ رمضان کی تربیت سے کچھ دنیوی واخروی فائدہ اٹھایاجائے اور دوسروں کوفائدہ پہنچایاجائے۔
تازہ ترین