راولپنڈی (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد سے ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور وفاقی وزیر کو وکلاء کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالرازق خان نے ہائی کورٹ بار راولپنڈی میں وکلاء اور ان کے اہل خانہ کے لئے پاسپورٹ آفس قائمُ کرنے کی درخواست کی جس پر وزیرِداخلہ نے پاسپورٹ آفس کے لئے یقین دہانی کروائی۔ سردار عبدالرازق نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ وہ راولپنڈی میں زیر تعمیر شہدائے وکلاء ہسپتال کے لئے بھی وزیراعظم پاکستان سے خصوصی گرانٹ منظور کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جس پر وزیرِداخلہ نے وکلاء کا مطالبہ وزیراعظم پاکستان تک پہنچانے اور اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا۔