• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں نئے سفیر کی تقرری اچھا فیصلہ ہے، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سعودی عرب میں پاکستانی سفارت کاروں کے خلاف کرپشن پر ایکشن درست قدام ہے،نئے سفیر کی تقرری بھی اچھا فیصلہ ہے ان اقدام سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی پاکستانی سفارت خانوں کے خلاف پاکستانیوں کی شکایت کا جائزہ لے،پاکستان کے سفارت خانوں کے حکام کے خلاف یہ شکایت عام ہے کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ تعاون  کرتے ہیں  نہ ہی ان کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے پر توجہ دیتے ہیں، سیاسی بنیاد پر ماضی میں غیر ملکوں میں پاکستان کے سفارت خانوں میں تقرری کی گئی ہے جنہوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو نظر انداز کیا،انہیں اپنے مسائل کے حل کے لئے سخت ترین مشکلات کا سامنا رہتا ہے مگر ان کے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جاتا ہے اس کو حل کرنے کے لئے حکومت کو فوری قدم اٹھانا ہوگا۔

تازہ ترین