طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلہ بند
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلہ بند

کوروناروک تھام کےلئے طورخم سرحدی گزرگاہ پر آج سے آمدورفت معطل کر دی گئی۔ افغان شہریوں کے پاکستان میں داخلے پر آج سے 20 مئی تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

طورخم بارڈر پر صرف پاکستانی شہری ملک میں داخل ہوسکیں گے۔ سرحدی گزرگاہ پر محکمہ صحت کا عملہ اور ایف سی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر ارشد منصور نے کہا ہے کہ افغانستان سے داخلے کے وقت کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا اور مثبت ٹیسٹ کے حامل مسافر کو 14 دن کے لئے آئیسولیٹ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ این سی او سی فیصلے کے تحت طورخم سرحدی گزرگاہ کے لئے نئی ایس او پی مرتب کی گئی ہے جس کے تحت 5 مئی سے 20 مئی تک افغان شہریوں کے پاکستان داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر ارشد منصور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپسی کی اجازت ہوگی جبکہ ٹرانزٹ گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید