اقتصادی رابطہ کمیٹی آج طبی مقاصد کیلئے آکسیجن فراہمی کی منظوری دیگی
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی آج طبی مقاصد کیلئے آکسیجن فراہمی کی منظوری دیگی

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو طلب کرلیا،ای سی سی 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی‘طبی مقاصد کیلئے آکسیجن فراہم کرنے اور کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سے اضافی بجلی دینے کی منظوری دی جائے گی ۔ ایجنڈے کے مطابق آف شور سپلائی کنٹریکٹرز کو ہونے والی ادائیگیوں پر ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ،اجلاس میں بجلی پر سبسڈی کو پہلے مرحلے میں مستحقین تک محدود کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،نومبر 2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نیپرا کے فیصلے پر بھی غور ہوگا، وزیر اعظم کامیاب جوان انٹر پینورشپ اسکیم کا جائزہ لیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید