• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ،پولیس نے جبری گمشدہ افراد کی نئی رپورٹ پیش کردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے صوبے بھر سے جبری گمشدہ افراد کی نئی رپورٹ پیش کردی۔ پولیس کی جانب سے پیش کی جانے والی نئی رپورٹ میں اب بھی 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف کیا گیا ہے ۔نئی رپورٹ کے مطابق کراچی رینج سے 307، حیدرآباد سے 17 ،سکھر رینج سے 9 ،لاڑکانہ سے 7 اور میرپورخاص سے 1 شہری کی گمشدگی کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ کراچی ویسٹ زون سے 128 افراد ،کراچی کے ایسٹ زون سے 118 ،سائوتھ زون اور ضلع کیماڑی سے 60 افراد کی تاحال گمشدگی کا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لاپتا افرادکی کی بازیابی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین