اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج کی پانچ اسامیوں کیلئے بھجوائے گئے ناموں پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نئی نامزدگی طلب کرتے ہوئے اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق منگل کے روز چیف جسٹس/چیئرمین جوڈیشل کمیشن ،جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں کمیشن کا اجلاس ہوا ۔