• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، مزید 161 اموات، کراچی کے بازاروں میں رش، SOPs نظر انداز

کراچی، اسلام آباد(جنگ نیوز،اسٹاف رپورٹر، خبرایجنسیاں)کورونا سے مزید 161 اموات، ایک ماہ بعد 4ہزارسے کم 3377نئے کیسز ، مثبت شرح 8.9ریکارڈ، فعال کیسز 86ہزار 151،سندھ میں 9مریض چل بسے، کراچی کے بازاروں میںرش، SOPsنظر انداز، بازاروں میں پیدل چلنا محال، بغیر ماسک عوام سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑاتے رہے،پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی گنجائش سے زیادہ مسافر دیکھے گئے۔ تفصیلات کےمطابق ملک میں کورونا کی ہلاکت خیزیاں جاری ہیں اور گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 161افراد وائرس سے انتقال کرگئے، ملک بھر میں کورونا کے 37587 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3377 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، گزشتہ ماہ 5 اپریل کو کورونا کے 3953 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.9 فیصد رہی، ہلاکتوں کی تعداد 18310ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 8 لاکھ 37523 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 86151 ہے،اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 5018 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 33062ہو گئی ہے۔ادھر سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 9مریض جاں بحق اور 1122 نئے کیس رپورٹ ہوئے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 612مریض صحتیاب ہوئے، 592مریضوں کی حالت تشویشناک ،56کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کردیا گیا ہے، 1122 نئے کیسوں میں سے 427 افراد کا تعلق کراچی سے ہےجن میں ضلع شرقی 211، ضلع جنوبی 112، ضلع وسطی 58 ، ضلع غربی 19 ، ضلع ملیر 15 اور ضلع کورنگی 12 شامل ہیں۔ حیدرآباد میں286، سکھر 65 ، دادو 37 ، مٹیاری 34 ، لاڑکانہ 31 ، شہید بینظیر آباد 28 ، گھوٹکی 25 ، ٹنڈو الہیار 24، ٹنڈو محمد خان 23 ، میرپورخاص 21، بدین 20 ، ٹھٹھہ 16 ، سانگھڑ 15 قمبر 10، نوشہروفیروز اور شکارپور 9-9، خیرپور 8، کشمور 7، جامشورو 3، جیکب آباد 2اور سجاول ایک کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تازہ ترین