• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ختم نبوتؐ معاملے پر جرأتمندانہ موقف اپنایا، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی اجلاس کے دوران کہا کہ ختم نبوت تو ہمارا ایمان ہے اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی کا کریڈٹ سب سے پہلے پنجاب اسمبلی کو جاتا ہے۔وزیر اعظم نے ختم نبوتؐ کے معاملے پرجرات مندانہ موقف اپنایا۔اس معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہیں کوئی اختلاف نہیں ۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس میں حصہ لیا اقلیتی ارکان نے قانون سازی میں ساتھ دیا۔وزیر اعظم انٹرنیشنل فورم پر بھی بات کریں گے۔وزیر اعظم نے او آئی سی کے سفیروں سے بھی بات کی۔ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔پنجاب اسمبلی نے قانون سازی کر کے لازم قرار دیا کہ ٹیکسٹ بک میں جہاں حضوراکرمﷺ کا نام آئے گا انہیں آخری نبی لکھا جائے گا ۔ اس قانون سازی پر تمام اسمبلی کو کریڈٹ جاتا ہے ۔ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔

تازہ ترین