• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلئےحتمی نوٹس جاری

پشاور ( ارشد عزیز ملک ) خیبرپختونخوا حکومت نے بھارتی فلم نگری کے لیجنڈ اراکاردلیپ کمار اورراج کپور کے آبائی گھروں کے مالکان کو اعتراضات جمع کرانے کے لئے حتمی نوٹس جاری کردئیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی ملکیتی دستاویزات کے ساتھ18مئی 2021کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پیش ہوں جس کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہیں ہوگا ۔نوٹسز کی کاپیاں گھروں کے باہر بھی چسپاں کردی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کے مالکان کو نوٹس دیا جاتا ہے کہ ڈائریکٹریٹ آرکیالوجی اینڈ میوزیم گورنمنٹ آف خیبرپختونخوا نے مذکورہ اراضی کے حصول کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس میں لینڈ ایکوزیشن ایکٹ 1894کے تحت سیکشن چار ٗچھ اور سترہ پہلے ہیں نافذ کیا جاچکا ہے لہذا مالکا ن18مئی 2021کو ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں پیش ہوکر اعتراضات و تجاویز پیش کریں ،علاوہ ازیں اپنے مالکانہ حقوق کی دستاویزات بھی لائیں،تاہم تاریخ بالا گرزنے کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہ ہوگا ۔ متعلقہ تحصیلدار اور پٹورایوں کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے،جبکہ نوٹسز کی کاپیاں دونوں گھروں کے باہر چسپاں کردی گئی ہیں ۔

تازہ ترین