• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، پارسل بم دھماکے میں سابق قانون ساز سمیت 5 افراد ہلاک

ینگون (جنگ نیوز )میانمار میں پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سابق قانون ساز اور شہری نافرمانی کی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے والے 3 پولیس افسران سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق یکم فروری کو نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کی سربراہی میں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے میانمار میں رہائشی علاقوں میں چھوٹے دھماکوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور بعض اوقات سرکاری دفاتر یا فوجی مراکز کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے۔

تازہ ترین