کراچی (نیوزڈیسک )ایران میں سوئٹزرلینڈ کے سفارت خانے کی ایک اعلیٰ خاتون اہلکار ایک 20منزلہ عمارت سے نیچے گر کر ہلاک ہو گئیں۔ یہ خاتون سوئس سفارت خانے کی فرسٹ سیکرٹری تھیں اور ان کی لاش ایک مالی کو اس عمارت کے باغیچے سے ملی۔ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی اِسنا نے بتایا کہ تہران میں سوئس سفارت خانے کی اس خاتون اہلکار کی عمر اکیاون برس تھی اور وہ ملکی دارالحکومت کے شمالی حصے میں ایک بلند و بالا رہائشی عمارت کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کی لاش منگل کے روز اس عمارت کے باغیچے سے ایک مالی کو ملی۔تہران میں سوئس سفارت خانہ وہاں امریکا کا اپنا سفارت خانہ نا ہونے کی وجہ سے امریکی سفارتی مفادات کی نگرانی بھی کرتا ہے۔