• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پولیس اہلکاروں نے وائرس سے بچاؤ کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا، پریشر کوکر سے بھاپ لینے لگے

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست بنگلور میں پولیس اہلکاروں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے پریشر کوکر کو اپ ڈیٹ کرکے اس سے بھاپ لینا شروع کردیا ہے ۔ اس پریشر کوکر کے بیچ میں ایک لوہے کا پائپ لگایا گیا ہے جس کے دونوں اطرادف پر وینٹ لگائے گئے ہیں ، اس طرح پریش کوکر کے دونوں اطراف دو پولیس اہلکار بیک وقت اس سے نکلنے والی بھاپ سے مستفید ہوتے ہیں ۔

بنگلور کے سراج پور پولیس اسٹیشن میں پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے دوران خود کو وائرس سے بچانے کیلئے پریشر کوکر کے زریعے سے ہی بھاپ لیتے ہیں ۔ پریشر کوکر میں پانی کو گرم کیا جاتا ہے اور اس کیساتھ ساتھ اس میں نیم ، تلسی اور دیگر جڑی بوٹیوں کے پتوں کو ڈال دیا جاتا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ریاست بنگلور میں کورونا وائرس کے دوران اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں نے وائرس سے بچائو کیلئے مختلف طریقے استعمال کرنا شروع کررکھے ہیں ۔

تازہ ترین