• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، محنت کشوں کا عالمی د ن خد مت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پرمحکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام کمشنر آفس میں بھٹہ مزدوروں اور ان کے بچوں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کے تحت خدمت کارڈ تقسیم کرنے کے لئے ڈی سی او گوجرانوالہ محمد عامرجان کی زیر صدارت ایک تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں اراکین قومی اسمبلی میاں طارق محمود‘ رانا عمر نذیر‘ اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمداقبال‘ توفیق احمد بٹ‘ پیر غلام فرید‘ اظہرقیوم ناہرا‘ رانا محمد اختر‘ میڈم جو ئیس کے علاوہ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈی نیشن میڈم رانی حفصہ‘ ٹی ایم او امان اللہ ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر لٹریسی محمد سلیم ‘ ڈائر یکٹر لیبر ضیغم عباس‘ اربن یونٹ کے ذیشان احمد و دیگر بھٹہ مالکان و بھٹہ مزدوروں اور ان کے بچے شریک تھے۔ ڈی سی او نے بتایا کہ 75خاندانوں اور بھٹہ مزدوروں کے بچوںکو خدمت کارڈ تقسیم کئے جا رہے ہیں اس کے تحت والدین کو بچوں کو سکول میں داخلہ کے وقت 2ہزار روپے جبکہ باقاعدگی سے سکول جانے والے ہر بچے کو ایک ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین