• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8افراد گرفتار، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8افراد گرفتار، مقدمات درج کر لیے گئے۔ ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شیرشاہ روڈ پر ریسٹورنٹ باربی کیوٹونائٹ پر چھاپہ مارا اور ریسٹورنٹ کے منیجر سمیت عملے کے 5افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرادیا۔حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود ریسٹورنٹ میں ڈنر پارٹی جاری تھی جس میں 70سے زائد افراد شریک تھے۔کاروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمدعمیر محمود اور سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن کی قیادت میں کی گئی۔ملتان شہر میں جم سمیت16کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے 10بسوں کو تحویل میں لیا گیا اور ٹرانسپورٹ مالکان پر 30ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 1لاکھ 96 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔
تازہ ترین