• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں گھسنے کی کوشش کرنے والا مسلح شخص ہلاک

امریکی ریاست واشنگٹن میں سی آئی اے ہیڈکوارٹرز میں مسلح شخص نے گھسنے کی کوشش کی جسے سیکورٹی اہلکاروں نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

ایف بی آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص کو کئی گولیاں لگی تھیں جس پر اسے اسپتال منتقل گیا گیا تھا جہاں اسکی موت ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی نے اپنے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ مسلح شخص اپنی گاڑی سے ہتھیار لے کر نکلا تھا، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ اس کا مقابلہ ہوا۔ جس میں یہ شخص زخمی ہو گیا تھا اور اسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین