• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران عباس پورا سال کس دن کے منتظر رہتے ہیں؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی زندگی کے اس لمحے کے بارے میں بتایا ہے جس کا وہ پورا سال انتظار کرتے ہیں۔

اداکار عمران عباس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شئیر کی ہے ۔

اس ویڈیو میں انہیں اپنے گھر کی چھت پر کھڑے درخت سے آڑو توڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے عمران نے لکھا کہ ’وہ وقت جس کے لیے سال بھر منتظر رہتا ہوں۔‘


انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’مجھے سارا سال اس لمحے کا انتظار رہتا ہے کہ جب میں اپنی چھت سے تازہ  آڑو توڑتا ہوں اور یہیں سے بالکل سامنے میرے کمرے کی کھڑکی بھی کھلتی ہے۔

عمران عباس کی اس ویڈیو کولوگوں نے بہت پسند کیا اور اس پوسٹ پرمداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین